Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، فیاض الحسن چوہان

شائع 30 اپريل 2020 02:51pm

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابقہ حکمران "سوال گندم جواب چنا" کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔ حکمرانی کے دقیانوسی طریقوں نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔ جدید دور کی مشکلات کا حل نت نئے طریقوں سے ہی ممکن ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رائز پنجاب پروگرام اور کرونا کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا قیام اسکی مثالیں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کے حوالے سے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے بعد کی مشکلات کے لیے رائز پنجاب فریم ورک تشکیل دیا ہے۔  رائز پنجاب سماجی تحفظ، سکول ایجوکیشن، گورننس اورصحت کی کم از کم بنیادی سہولیات سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کورونا کے بعد معاشی بحالی و استحکام، رِسک کمیونیکیشن اور رِسک فنانسنگ جیسے معاملات بھی رائز پنجاب کا حصہ ہیں۔